ڈکیتی کی انو کھی وا ردات۔۔ ویڈیو وائرل

Jun 29, 2021 | 20:42:PM

( ما نیٹر نگ ڈیسک)ڈکیتی کی انو کھی وا ردات کو دیکھ کر آپ بھی حیرا ن رہ جا ئینگے کہ دنیا میں ایسے بھی پر سکون اور بے فکر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بڑے سے بڑے واقعے کو دیکھ کر بھی کسی قسم کا ردعمل نہیں دیتے اور اپنے چہرے یا حرکت سے نارمل دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسا ہی واقعہ اسپین میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیتی کے دوران ایک شخص آرام سے بیٹھا مرغی کی بوٹیاں کھاتا رہا اور ڈاکو اپنی واردات میں مگن رہا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک ریستوران میں کچھ لوگ میز کرسی پر بیٹھے کھانا کھا رہے تو کچھ کھڑے ہوکر خوش گپیوں میں مصروف تھے اسی دوران ایک ڈاکو ریستوران میں داخل ہوا۔

ہیلمٹ پہنے یہ ڈاکو سیدھا اندر آیا اور گاہکوں سے رقم کا مطالبہ کیا اور گھبرائے ہوئے لوگوں نے بھی بغیر کسی چوں چراں کے رقم اس کے حوالے کردی۔ویڈیو کی خاص بات ایک گاہک ہے جو کرسی پر سکون سے بیٹھا رہا جبکہ ڈاکو اس کے پاس ہی کھڑا تھا لیکن بجائے گھبرانے کے وہ آرام سے چکن کی بوٹیاں مزے لے کر کھاتا رہا، یہی نہیں اس نے اپنا موبائل بھی بہت بے نیازی سے اس ڈاکو کے حوالے کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا اور شیئر کیا، صارفین نے مذکورہ شخص کے پرسکون رہنے اور اس کے رد عمل پر شدید حیرانگی کا اظہار کیا۔ایک صا رف کا کہنا تھا کہ  اگر اس ڈاکو کی جگہ میں ہوتا اور کسی کو اتنے سکون سے بیٹھا مرغی کھاتا ہوا دیکھ کر خود ہی ڈر جاتا، ایک اور صارف نے کہا کہ میرا اندا زہ ہے کہ  اس ریستوران میں دنیا کی بہترین چکن دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھو ڑی سی جو زیا دہ پی لی ہے۔۔نشے میں دھت دولہا سٹیج پر ہی گرپڑا۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں