ضمنی الیکشن سیالکوٹ۔ ایم این اے کو جرمانہ۔ معاون خصوصی کو وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ضمنی الیکشن پی پی 38 سیالکوٹ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرالیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری پر ن لیگی ایم این اے ارمغان سبحانی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ایم این اے ارمغان سبحانی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے جرمانہ عائد کیا۔
ممبر قومی اسمبلی ارمغان سبحانی کو 3 روز میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پرارمغان سبحانی کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی وزیر اعلی فردوس عاشق اعوان کو وراننگ نوٹس جاری کردیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق ا عوان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی طرف سے انتخابی نوٹس جاری کیا گیا۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ حلقے میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔
واضح رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب 28 جولائی کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کیلئے خوشخبری۔۔پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان