ایئر چیف کی ترک سینئر فوجی قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے اپنے ترکی کے 4روزہ سرکاری دورے کے دوران منگل کوترکی کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کی۔ایئر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع ہولوسی ایکار اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران پاک ترک دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے طرفین کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی۔ معزز سربراہان نے دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ کمانڈر ترک فضائیہ جنرل حسن کوکاکیز نے تمغہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔طالب علم زیادتی کیس۔۔مفتی عزیز الرحمان کا مزید ریمانڈ منظور