(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ جان بوجھ کر ٹیکس نہ دینے والوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔ ٹیکس چوری کرنیوالے ڈیڑھ کروڑ افراد کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل ڈیڑھ کروڑ افراد سے ٹیکس لیا جائے گا۔ آئندہ چند سال میں نچلی سطح پر خوشحالی آجائے گی ۔ بجٹ22-2021میں کوئی ان ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لگایا۔ زراعت پرایک سو پچاس ارب روپے لگا رہے ہیں۔ کھاد پرٹیکس چھوٹ ختم نہیں کر رہے لیکن ہم غربت کم کریں گے۔ انہوں نے کہامہنگائی صرف 7 فیصد ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ زراعت پر خرچ نہیں کریں گے تو کھانے پینے کی اشیا درآمد کرنا پڑیں گی۔
شوکت ترین نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کام نہیں کر رہے، آپ 20 ارب ڈالر کا خسارہ چھوڑ کر گئے تو ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑا لہٰذا اس پر سیاست نہ کریں میرٹ پر تنقید کریں۔ کورونا کی وجہ سے دنیا کی معیشت میں منفی گروتھ ہوئی۔ ہم نے ان ڈائریکٹ ٹیکسز کو بڑھایا نہیں کم کیا ہے۔ فوڈ آئٹمز پرٹیکس واپس لے لئے گئے۔ آٹے اور منسلک آئٹمز پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 10فیصد کردیا ہے۔
انہوں نے کہاسونے اور چاندی پر ٹیکس 17 سے کم کرکے 7اور3فیصد کیا گیا ہے اورموبائل فون پر 5منٹ سے زائد کال پر 75پیسے ٹیکس لگایا ہے۔ زرعی مشینری پر ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔پراپرٹی پرٹیکس کی شرح 35 سے20 فیصد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔طالب علم زیادتی کیس۔۔مفتی عزیز الرحمان کا مزید ریمانڈ منظور
ڈیڑھ کروڑ ٹیکس چوروں کی فہرست تیار۔۔گرفتاریاں ہونگی۔۔شوکت ترین کا اعلان
Jun 29, 2021 | 22:43:PM