جان بچانے والی ادویات کی قلت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک میں درجنوں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی،بخار اور درد کے لیے استعمال ہونے والی پیناڈول مارکیٹ سے غائب جبکہ ذہنی تناو، جوڑوں کے درد، دمہ، کینسر کی ادویات مارکیٹ میں شارٹ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق درجنوں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی،دل کا دورہ روکنے، پھیپھڑوں کے انفیکشن کی دوا بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ،خون پتلا کرنے والی دوا بھی میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں،ذیابیطس، دل میں جلن،بلڈپریشر،ہیپاٹائٹس کی ادویات کی بھی قلت پیدا ہوگئی،40 سے زائد ادویات کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مصطفی کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کو بڑی آفردیدی