عیدالاضحیٰ پر عوام کیلئے اچھی خبر: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

Jun 29, 2022 | 09:28:AM
محکمہ موسمیات،عیدالاضحی،مون سون،بارشیں
کیپشن: لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی/ فائل فوٹو، گوگل سوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرمی سے ستائےعوام کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ پر بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 3 جولائی سے شروع ہوگا۔ مون سون کا دوسرا سلسلہ 6 سے 15 جولائی تک متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں 29 جون کو پاکستان میں داخل ہوں گی۔

 30 سے 4 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری ،اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

گلگت بلتستان، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی میں بھی بارش کی توقع ہے۔

 ادھر یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، دادو میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔