کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، تشویشناک خبر آگئی

Jun 29, 2022 | 10:25:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا مریض فوت ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 541 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 129 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 393 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 144 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 269 زیرِ علاج مریضوں میں سے 100 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 482 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 89 لاکھ 74 ہزار 223 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں.پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 6 ہزار 265 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 26 کروڑ 82 لاکھ 6 ہزار 710کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزار 289 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 25 لاکھ 34 ہزار 220 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 80 ہزار 131 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 111 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 258 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 571 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 975 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 97 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 383 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 540 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 760 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں