روپیہ تگڑا : ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

Jun 29, 2022 | 11:19:AM
فائل فوٹو
کیپشن: روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور، انٹر بینک میں ڈالر 206 روپے ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ایک دن میں انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 97 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 205 روپے سے بھی نیچے آگیا 

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 206.87 روپے سے گر کر 204.90روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 205 روپے 75 پیسے کا ہو گیاہے ۔22 جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے فوری بعد مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ، شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 41 ہزار 765 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 37 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 41 ہزار 728 پوائنٹس پر آ گیا ۔

ماہرین کے مطابق  چائنیز کنسورشیم سہلوت کے دو ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے روپے پر دباو کم ہوا  , آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اگلے ماہ آنے سے بھی روپے پر بہتری ہوگی. ڈالر ہولڈر بھی ڈالر فروخت کرنے لگے۔