موٹرسائیکل استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

Jun 29, 2022 | 12:02:PM
موٹرسائیکل،روڈ پرنس،یونائٹیڈ آٹو انڈسٹریز،قیمتیں،اضافہ
کیپشن: کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں مین اضافے کے سرکلر جاری کر دئیے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عوامی سواری مگر جیب پر مسلسل بھاری ہونے لگی، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یونائٹیڈ آٹو انڈسٹریز اور روڈ پرنس کمپنی نے موٹر سایئکلز کی قیمتیں 2 سے 3 ہزار بڑھا دیں۔ 70 سی سی اور 100 سی سی بایئکس کی قیمتوں میں 2 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ذی الحج کے چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی

125 سی سی بایئکس کی قیمتیں 3 ہزار تک بڑھائی گی ہیں۔ کمپنیز کے مطابق ڈالر، پیٹرول، خام مال، سٹیل، کروم، سلور اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں، یہ اشیا مہنگی ہونے کے باعث بائیکس کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔

 یکم جولائی سے قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں مین اضافے کے سرکلر جاری کر دئیے۔