پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات۔سعودیہ میں مقیم پاکستانی حاجی مشکلات کا شکار

Jun 29, 2022 | 13:14:PM

(24 نیوز)پاکستانی حکام کے ناقص انتظامات۔سعودی عرب کے مرکز 94 میں مقیم حاجی پانی کی بوندھ بوندھ کوترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کے باعث سعودی عرب کے مرکز نمبر 94 میں مقیم ہزاروں حاجیوں کے لئے نا پانی کا بندوبست ہےاور نہ ہی بجلی آ رہی ہے جس کے باعث اے سی بھی نہیں چل رہے۔

مرکز نمبر 94کی بلڈنگ 901نمبربلڈنگ نمبر 902 اوربلڈنگ نمبر 904 میں پانی کے تمام کولر خالی پڑے ہیں ۔حاجیوں کو وضو اورپینے کا پانی میسر نہیں۔حاجی وضو اور دیگر ضروریات کے لئے بوتلوں میں پانی لے کر آ رہےہیں۔

بجلی نہ ہونے کے باعث شدید گرمی کے باعث حاجیوں کا برا حال ہے۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حاجی کپرے اتار کر لیٹے ہوئے ہیں۔

خیمے میں نیچے عورتیں اور اوپر مردوں کو لٹایا گیا ہے،اوپر مرد لٹائے ہوئے 

حاجیوں کے ساتھ ایک اور ظلم یہ کیا گیا ہے کہ مرد اور  عورتوں کو ایک ہی کیمپ میں رکھا گیا۔ خیمے میں نیچے عورتیں اور اوپر مردوں کو لٹایا گیا ہے۔

حاجیوں کا کہنا ہے کہ کھانے کو بھی کچھ نہیں ملا، کوئی بندہ پوچھنے کے لئے نہیں آیا۔یہ انتظام ہے اس گورنمنٹ کا جو بڑے بڑے دعوے کرتی تھی کہ ہم نے یہ کردیا، وہ کرتا ، سب سے مہنگا حج اس گورنمنٹ نے ہمیں دیا لیکن اس کے باوجود ہماری سہولت کے لئے کوئی بندوبست نہیں کیا اور یہ صرف پاکستانیوں کیساتھ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کے بغیر ای میل بھیجنے کا طریقہ متعارف

حاجیوں کا مزید کہنا تھا کہ خدا را ہماری فریاد حکومت تک پہنچائی جائے اور ہمارے ساتھ ہونیوالے سلوک کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا جائے تاکہ ہماری داد رسی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ذی الحج کے چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی

مزیدخبریں