عوام کیلئے بُری خبر: پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی لگانے کی منظوری

Jun 29, 2022 | 14:03:PM

 (24 نیوز) قومی اسمبلی میں فنانس بل 2022 کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصںوعات پر اس وقت لیوی صفر ہے، حکومت نے لیوی لگانے کی منظوری حاصل کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی یکمشت عائد نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سستا پیٹرول: شہباز حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

دوسری جانب شہباز حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کردی۔

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے روس سے تیل کی خریداری کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے مشاورت کیلئے 4 بڑی ریفائنری کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

 پٹرولیم ڈویژن نے خط پاک عرب، نیشنل ریفائنری، پی آر ایل اور بائیکو کو لکھے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں ریفائنریز سے پوچھا ہے کہ روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات کے حصول کی شرح کیا ہوگی، جبکہ آئل ریفائنریز کس گریڈ کا خام تیل کتنی مقدار میں لے سکتی ہیں۔

 خط میں پوچھا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے خریدے گئے خام تیل کے تقابل میں روسی خام تیل کی درآمدی لاگت کیا ہوگی اور روس سے خریدے گئے خام تیل کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہوگا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے خط میں سوال کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے ریفائنریوں کی اپ لفٹنگ کیلئے کیا معاہدے کیے ہیں۔

مزیدخبریں