بہروزسبزواری نے اپنے بیان پر خلیل الرحمان قمرسے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )) معروف سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے انٹرویو کے دعران اپنی کہی بات پر معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بہروزسبزواری نے کہا کہ ، خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔ میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے۔
View this post on Instagram
اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نےاسی تناظرمیں یہ بات مذاقاً کہی تھی۔مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کو درگزرکریں گے۔
یاد رہے کہ بہروز سبزواری پاکستان کے مشہور اداکار ہے جو پاکستان انڈسٹری میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔