انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک کے بعداوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوگیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے کمی ہوئی 206.87 روپے سے کم ہو کر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہو گیا ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے چھ روپے 81 پیسے سستا ہواہے ، ڈالر 22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی بلندترین سطح پرتھا ۔
یہ بھی پڑھیں :روپیہ تگڑا : ڈالر کی قدر میں بڑی کمی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 206.50 روپے سے کم ہوکر 205 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 214 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2.50 روپے سستاہوکر 252 روپے کا ہوگیا۔امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 56 روپے کا ہوگیا اسی طرح سے سعودی ریال بھی 50 پیسے سستاہوکر 54.80 روپے کا ہوگیا