(24نیوز) اینٹی کرپشن پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے گرفتاریاں شروع کردیں۔اینٹی کرپشن پولیس مظفر گڑھ نے عثمان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ای خرم عباس کو مظفرگڑھ سے گرفتار کیا گیا، ذرائع کے مطابق ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس ڈیرہ غازی خان تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہے۔ذرائع کے مطابق ایس ای لوکل گورنمنٹ کیخلاف اینٹی کرپشن مظفرگڑھ میں کرپشن کے مقدمات درج ہیں، خرم عباس سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ڈیرہ غازیخان تعینات رہے ہیں اور آج کل ایس ای جنوبی پنجاب تعینات ہیں۔ گرفتار ایس ای پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مبینہ فرنٹ مین ہونے کے الزامات بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور بڑا اعزاز چھین لیا