یکم جولائی کو بینک بند ،سٹیٹ بنک نے اعلان کردیا

Jun 29, 2022 | 18:02:PM

(24نیوز)سٹیٹ بنک نے یکم جولائی 2022بروز جمعہ کو بینکوں کیلئے چھٹی کا اعلان کردیا ۔
سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کے روز بنک لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے،مائیکروفنانس بینک یکم جولائی کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔جبکہ ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

مزیدخبریں