ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ کیوں لیا ؟ الیکشن کمیشن کا عطاتارڑ کو نوٹس

Jun 29, 2022 | 18:45:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر صوبائی وزیر عطاتارڑ کو نوٹس بھیج گیااور یکم جون کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیاہے کہ صوبائی وزیر عطا تارڑ نے 27 اور 28 جون کوپی پی 125 اور پی پی 127 کی انتخابی مہم میں حصہ لیا،کسی بھی حکومتی عہدے دار کا ضمنی الیکشن کی مہم کاحصہ بننا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے،الیکشن کمیشن کا مزید کہناتھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 17 بی کے تحت سرکاری عہدہ رکھنے والا انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی کے چاندآج نظر آئے گا یا نہیں ؟؟محکمہ موسمیات کا بڑا بیان

مزیدخبریں