5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کافیصلہ

Jun 29, 2022 | 19:27:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے 5 سے 11 سال کے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ایک یا دو مہینے میں لگائے گی۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  5 تا 11 سال کی عمر کے لیے صرف فائزرکی ویکسین دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فائزر سے بات چیت کررہے ہیں، امید ہے کہ اگست یا ستمبر تک فائزر ویکسین کی 68 لاکھ خوراکیں مل جائیں۔
 وزیرصحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے چند دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہواہے، صورتحال پریشان کن نہیں ہے تاہم عوام کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے تین اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) کی تجویز دی ہے جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔
 عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اجتماعات، ایئرلائنز، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے، سماجی فاصلہ اور سینیٹائزیشن بھی نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسمبلی کو تالے لگ گئے۔۔ بڑی خبر آ گئی
 وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ عیدالضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران عام طور پر بڑے عوامی اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں، ہم اس حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دونوں بیویوں کی دفتر میں دبنگ انٹری۔ شوہر پھنس گیا۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں