وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات

Jun 29, 2022 | 19:39:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، ملاقات،
کیپشن: شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لے گا،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی الیکشن؛ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا