تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی

Jun 29, 2022 | 20:26:PM

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ایک اور رہنما عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا۔اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ میں نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا ہے ۔عمران خان کو بھیجے گئے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کام جاری رکھوں گا ۔اور آپ کے ساتھ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ میں شانہ بشانہ رہوں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

مزیدخبریں