چین کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانے کے منتظر ہیں، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رکن یانگ جیچی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی برائے خارجہ امور کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، سی پیک پر پیشرفت اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کےلئے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔
چینی مہمان نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی اور علاقائی استحکام کی کوششوں کے لئے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی مستعفی