پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ نواز نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی منحرف رکن عائشہ نواز نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی، متفرق درخواست ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل میں دائر کی گئی ،عائشہ نواز نے اپیل پر سماعت کیلئے خصوصی بنچ بنانے کی استدعا کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 63 اے کی تشریح کرنے والے بنچ کے ارکان ذہن واضح کر چکے ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بنچ میں صدارتی ریفرنس سننے والے ججز کو شامل نہ کیا جائے ۔
واضح رہے کہ سابق منحرف رکن صوبائی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی کے چوتھے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، اسحاق ڈار