سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب میں ذواالحج کا چاند نظر آگیا ،یکم ذوالحجہ 30 جون کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے چیف ماہر فلکیات عبداللہ خدیری کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کا اعلان اجلاس میں کیا گیاسعودی گزٹ کے مطابق یکم ذوالحجہ 30 جون بروز جمعرات جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا اور 9 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ چاند نظر نہیں آیا عیدالاضحی 10جولائی کو ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی بحران ، وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا