تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے 

Jun 29, 2022 | 23:20:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ،تحریک انصاف کراچی کے صدر نے اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی پر پرچہ کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے ٹیپو سلطان تھانے میں اپنی جماعت ہی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دائرکردی۔دونوں کے درمیان بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پربحث وتکرار ہوئی تھی جس کے بعد دونوں رہنماایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں:جولائی کے چوتھے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، اسحاق ڈار

مزیدخبریں