(ویب ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلہ سے زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 170 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی میں قربانی کا سلسلہ جاری، قائم مقام صدر کا خصوصی پیغام
اسلام آباد اور راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی ۔لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور گھروں اور دکانوں سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے۔