وزیر اعظم کا ایرانی اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی

Jun 29, 2023 | 21:55:PM
وزیر اعظم کا ایرانی اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون، عید کی مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اور آذربائیجان کے صدور کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے موقع پر ایران کی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستانی قیادت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں قائدین نے برادر ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور سرحد پر مارکیٹس کے قیام کو دوطرفہ معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا، ایرانی صدر نے عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی ٹیلی فون کر کے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے عوام اور حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا، صدر الہام علیوف نے بھی خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے عمل کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا، شہباز شریف نے آذربائیجان سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا، صدر الہام علیوف نے بھی عید کی مبارکباد دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔