(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیاء بھر سے آئے ہوئے حجاج دوسرے روز جمرات میں مصروف رہے گے .
تفصیلات کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں آئے حجاج کرام آج تینوں شیطانوں کو سات سات کنکریاں ماریں گے ، کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام منی میں رات کا قیام کریں گے ۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے بھی دوسرے روز شیطان کو کنکریاں ماری جبکہ بیشتر حجاج کرام آج طواف زیارت اور سعی کریں گے۔