امریکی صدر ڈٹ گئے،ٹرمپ کے مقابلے سے دستبردار ہونے سے انکار

Jun 29, 2024 | 09:54:AM

(24 نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کا انتخابی دوڑ سے باہر نکلنے سے صاف انکار،اگلے مباحثے میں ٹرمپ کےبھرپور مقابلے کے لئے تیار، جو بائیڈن کہتے ہیں جب حریف ناک ڈاؤن کردے تو آپ مقابلے کے لئے دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں، میدان چھوڑ کر بھاگتے نہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ  صدر بائیڈن کی مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے اعلیٰ ڈیموکریٹ قیادت اُنہیں بطور صدارتی اُمیدوار تبدیل کرنے کی بات کرنے لگی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ڈٹ گئے ہیں ، مباحثے کےبعد ڈیموکریٹ گروپ میں ہلچل مچی ہوئی تھی تاہم جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے اگلا مباحثہ کرنے کے منتظر ہیں۔

پہلے مباحثے میں بعض خامیوں کی وجہ سے بعض ڈیموکریٹس کی جانب سے جو بائیڈن پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ اگلا الیکشن لڑنے کے قابل نہیں اور ان کی عمر شاید اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ اگلے چار سال صدارتی ذمہ داریاں نبھا سکیں گے۔پارٹی رہنماؤں کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آیا کہ ان کی جگہ ڈیموکریٹ پارٹی کو کنونشن میں کسی نئے اور مضبوط امیدوار کو سامنے لانا چاہیے، تاہم بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ وہی امیدوار رہیں گے۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کوئی ناک ڈ ڈاؤن کردے تو آپ پھر سے کھڑے ہوتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ وہ نوجوان نہیں مگر دوڑ میں شریک رہیں گے۔

مزیدخبریں