شدید گرمی ،حبس سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،آج بارش ہونے کا امکان

Jun 29, 2024 | 10:14:AM
شدید گرمی ،حبس سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری،آج بارش ہونے کا امکان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صور تحال برقرار مگر محکمہ موسمیات نے آج بارش ہونے کی پیشگوئی بھی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں  درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز  ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر  ،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں:کراچی: ہیٹ سٹروک کے باعث 9 افراد جاں بحق
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے مزید 9 اموات کی تصدیق کردی گئی، کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مجموعی اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔