جائیداد کی خاطر اپنوں کا خون سفید،بھتیجوں نے چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا

Jun 29, 2024 | 11:12:AM
جائیداد کی خاطر اپنوں کا خون سفید،بھتیجوں نے چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محمد حسن)حیدرآباد میں جائیداد کی خاطر اپنوں کا خون سفیدہوگیا،بھتیجوں نے چچی اور کزن کو دیوار میں چنوا دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کے ایک گھر میں گھریلو تنازع میں بھتیجوں نے اپنے چاچا کی بیٹی اور چاچی کو انکے احاطے کی اندر دیوار چنواکر قید کردیا تھا، پولیس نے ایک روز بعد ماں اور بیٹی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹی کو قید کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے تھے، تھانہ بی سیکشن پولیس نے اطلاع ملتے ہی مذکورہ گھر پہنچ کر دیوار توڑ کر بحفاظت ماں بیٹی کو نکال لیا. ابتدائی معلومات کے مطابق ماں اور بیٹی گزشتہ ایک روز سے قید تھیں، واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے جارہے ہیں۔