انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے: محسن نقوی

Jun 29, 2024 | 11:37:AM
انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

موسم برسات کی آمد کے ساتھ ہی ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو الرٹ کر دیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کر کے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے،انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔

 چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باونڈری ایریاز میں انسداد ڈینگی ورکنگ گروپ قائم کیا جا رہا ہے،اسلام آباد اورراولپنڈی انتظامیہ انسداد ڈینگی کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرے گی، اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے9کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔