کراچی ،محرم میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس اور ریلی نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم تک رہے گا،محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محرم کے دوران اسلحے کی نمائش اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد ہے۔