خاورمانیکا تشدد کیس,گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور 

Jun 29, 2024 | 12:02:PM
خاورمانیکا تشدد کیس,گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،اے ٹی سی  کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا،قبل ازیں وکیل صفائی ریاست علی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللہ برکی اکیلے ہیں،فتح اللہ برکی پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگادی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں،خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے پولیس تو موجود ہی نہیں تھی۔

وکیل ریاست علی نے کہاکہ مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے۔