بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہو گا،سعودی حکام

Jun 29, 2024 | 12:20:PM
بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہو گا،سعودی حکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب  محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے، یہ ان کی زندگیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ، اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے، آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔