پی ٹی آئی رہنما اپنی زبان اور رویے پر نظرثانی کریں: شیری رحمان

Jun 29, 2024 | 12:42:PM
پی ٹی آئی رہنما اپنی زبان اور رویے پر نظرثانی کریں: شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی غلط زبان، لہجے اور رویہ پر نظر ثانی کریں۔

 سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا  کہ ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کے بیج بونے والی جماعت آج کل خود بدترین تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دوسروں کا استعفیٰ مانگنے والے آج کل ایک دوسرے کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اختلافات ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں لیکن یہاں تو ہر کوئی ایک دوسرے سے استعفے کا مطالبہ اور بیان بازی کر رہا ہے، بیشک انسان وہی کاٹتا ہے جو بوتا ہے، اس نفرت اور تقسیم کی سیاست کا انجام بھی یہی ہونا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خوشنودی حاصل کرنے کی دوڑ میں تحریک انصاف کا ہر رہنما مخالفین کے خلاف بلند آواز میں الزام تراشی اور گالم گلوچ کا سہارا لے رہا ہے،شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماء پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی غلط زبان، لہجے اور رویے پر نظر ثانی کریں، سرخ لکیر کراس کرنے سے بہتر ہے کہ ضابطہ اخلاق کے اندر رہ کر سیاست کی جائے۔