پی ٹی آئی 2سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی,بیرسٹرعقیل ملک

امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،  نہیں چاہتے کہ امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت کرے :شائستہ پرویز ملک

Jun 29, 2024 | 13:09:PM

 (24نیوز) رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 2 سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی ہے ۔

اسلام آباد میں  رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے  کہا کہ کل شائستہ نے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی ، ایک جماعت نے قرارداد کی مخالفت کی، ، یہ وہ جماعت ہے جو امپورٹڈ حکومت نامنظور کا بیانیہ رکھتی ہے,انہوں  نے کہا کہ تحریک انصاف نے لابنگ اور پی آر فرمز ہائر کیں، پی ٹی آئی 2سال تک امریکہ مخالف جھوٹا بیانیہ پیش کرتی رہی، ایک مخصوص جماعت قوم کی آنکھ میں دھول جھونکتی رہی، سبز ہلالی پرچم کی حفاظت ہر پاکستان کا فرض ہے، کوئی پاکستانی ملکی سالمیت ،آزادی پر آنچ نہیں آنے دےگا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک جماعت کا امریکی قرارداد پر شور شرابا قابل افسوس عمل تھا، ایک جماعت نے ہمیشہ وقت کیساتھ اپنا بیانیہ بدلا۔

اس موقع پر  لیگی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ملک سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،  نہیں چاہتے کہ امریکا ہماری خودمختاری میں مداخلت کرے , انہوں نے کہا کہ میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کررہی، ہم چاہتے ہیں ملک آگے بڑھے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
 

مزیدخبریں