(24نیوز)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا بطور چیئرمین انتخاب قائمہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین شاہ جیلانی نے جاوید حنیف کا نام تجویز کیا جبکہ آسیہ ناز تنولی اور عبدالقادر کھوسہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کے بطور چیئرمین نام کی تائید کی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نجکاری ڈاکٹر فاروق ستار نے کمیٹی ممبران کا ان کو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر تشکر کا اظہار کیا،کمیٹی ممبران نے ڈاکٹر فاروق ستار کو متفقہ طور پر چیئرمین برائے نجکاری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سید حفیظ الدین قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروٹیکشن کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوئے۔
حفیظ الدین کا بطور چیئرمین کا انتخاب قائمہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے حفیظ الدین کا نام چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروٹیکشن تجویز کیا جبکہ مبین عارف، سید مرتضیٰ محمود اور محمد علی سرفراز نے حفیظ الدین کے بطور چیئرمین نام کی تائید کی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹری اینڈ پروٹیکشن نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر تشکر کا اظہار کیا،کمیٹی ممبران نے سید حفیظ الدین کو متفقہ طور پر چیئرمین برائے انڈسٹری اینڈ پروٹیکشن منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی۔