پنجاب بھر کے 3لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر

Jun 29, 2024 | 15:28:PM
پنجاب بھر کے 3لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پنجاب بھر کے 3 لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر آگئی، اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی 20 جولائی سے اٹھانے پر غور کیا گیا ہے۔ 

سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے  تمام اضلاع کو اساتذہ کے ڈیٹا کی تصیح کیلئے 12 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی،اس سلسلے میں لاہور میں اساتذہ کے ڈیٹا کی تصیح آج کی جارہی ہے، ملتان میں  3 جولائی اور فیصل آباد میں 10 جولائی کو اساتذہ کے ڈیٹا  کی تصیح کیجائے گی،اوپن ٹرانسفر کا عمل گرمی کی چھٹیوں سےقبل پورا کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایران کے صدارتی الیکشن کیلئے دوبارہ ووٹنگ ہوگی