گورنر خیبر پختونخوا نے ذاتی رہائش گاہ کو گورنر ہاؤس قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے گھر کو گورنر ہاؤس قرار دے دیا۔
گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی ذاتی رہائش گاہ کو گورنر ہاوس قرار دے دیا ہے ،جاری کردہ اعلامیے میں کنڈی ہاؤس کے اخراجات کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ کنڈی ہاؤس ڈی آئی خان کاخرچہ گورنر ہاؤس پشاور کے بجٹ سے ادا کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ