(طیب سیف)تحریک انصاف میں دھڑے بندی عروج پر پہنچ گئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں دھڑے بندی اور فاورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دھڑے بندی اور فاروڈ بلاک اراکین کے نام مانگ لیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نےپارٹی ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے،انہوں نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ ملاقات میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک میں ملوث اراکین کے نام پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،چئیرمین تحریک انصاف و پارلیمانی لیڈر تمام اراکین کے نام پیش کریں گے۔ بانی تحریک انصاف کے احکامات پر فارورڈ بلاک بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان پی ٹی آئی کی جنرل سیکرٹری شپ سے مستعفی ہوچکے ہیں،جنید اکبر نے کورکمیٹی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔