وزیر دفاع کا افغانستان سے متعلق بیان، مولانا فضل الرحمٰن کا ردِ عمل بھی آ گیا

Jun 29, 2024 | 16:55:PM
وزیر دفاع کا افغانستان سے متعلق بیان، مولانا فضل الرحمٰن کا ردِ عمل بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کا افغانستان سے متعلق بیان دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے افغانستان سے متعلق دیئے گئے بیان پر سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع کا بیان دو ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت نہیں ہے، ہمارے پاس راستے ہیں ہم بہتر تعلقات کی طرف جا سکتے ہیں، جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو اسی طرح ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمارا کوئی دوست خطے میں نہیں رہے گا، ہم اپنے مستقبل کے فیصلے اندھے ہو کر کر رہے ہیں، ہماری آنکھیں ابھی تک نہیں کھلی، خدا جانے ہم حب الوطنی کر کے ملک کو کیا دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز سمیت کئی ساستدانوں کی کامیابی کے خلاف کیس سماعت کیلئےمقرر

واضح رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے تحت ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف افغانستان میں کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔