نواز شریف اور مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، 5 گھںٹے طویل اجلاس میں پنجاب کے سیاحتی مقام مری کی ڈویلپمنٹ ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے۔
اس موقع پر سینٹر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، وزرا صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر, معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، کامران لاشاری ،سیکرٹریز ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کیلئے فوری قانون سازی اور ہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی،مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے،عوام کے لئے بہترین بنائینگے ،صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے،حکومت سٹال خود لگا کر دے۔
اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جس کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانےاور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ، مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی،مری سمیت ہر شہر ،علاقے ،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم کرنے پر غور کیا گیا ،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی، غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ،پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے قلیل ، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا۔
صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس میں تفصیلی بریفننگ دی ،انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی، مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی،مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی، بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی ،گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا ، 1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ میں حکومت معاونت کرے گی،مری میں 13ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں،مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا، ساملی ہسپتال کی آپ گریڈیشن ، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں اولڈ راولپنڈی ،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی، اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی،پی آئی اے باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دل کش واک ویز بنائی جائے گی ،جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ،تجاوزات ہٹا کر توسیع ،لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظور ی دی گئی، بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس ، کیمپنگ سائٹ،واک ویز ، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
مری بائیو ڈائورسٹی پارک کو پودوں، پرندوں اورجانوروں کیلئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے،مری بائیؤ ڈائورسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے اورپارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز ، واکنگ ٹریک ، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز سمیت کئی سیاستدانوں کی کامیابی کے خلاف کیس سماعت کیلئےمقرر