دنیا کی مختصر ترین فلائیٹ کتنے وقت میں مسافروں کو منزل تک پہنچاتی ہے؟

Jun 29, 2024 | 18:28:PM

(ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں دنیا کی مختصر ترین فلائیٹ صرف 2 منٹ میں مسافروں کو منزل تک پہنچا دیتی ہے۔

سکاٹ لینڈ کے جزائر ویسٹری اور پاپا ویسٹری کے درمیان فلائٹ محض 2 منٹوں میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچاتی ہے، ان دو جزائر کے درمیان اڑان بھرنے والی یہ فلائٹ مختصر ترین فلائٹ کا اعزاز بھی رکھتی ہے، یہاں مسافروں کے لیے کشتی پر سوار ہو کر ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے تک پہنچنے کی سہولت بھی موجود ہے، تاہم زیادہ تر مسافر دوسرے سفر یعنی فضائی سفر کو فوقیت دیتے ہیں، اس کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ کشتی کو پانی کے بہاؤ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائش کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہر ،پاکستان میں کونسی جگہ سب سے بہتر ہے؟

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مختصر ترین فلائٹ تقریبا 90 سیکنڈز تک فضا میں رہتی ہے، دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا آغاز 1967 میں ہوا تھا جو کہ صرف 1 اعشاریہ 7 میل فاصلہ طے کرتی تھی۔

مزیدخبریں