گاڑی کے ’اے سی‘ نے لڑکی کی جان لے لی

Jun 29, 2024 | 19:44:PM
گاڑی کے ’اے سی‘ نے لڑکی کی جان لے لی
کیپشن: کار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کار میں لگے ایئرکنڈیشن سے خارج ہونے والی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے سانس لینےمیں دشواری کے باعث دم گھٹنے سے ایک لڑکی کی موت سے مصرمیں رنج وغم کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  مصری گورنری منوفیہ میں ایک لڑکی نے گھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اپنی کار کے اندر نصب ایئرکنڈیشن چلایا مگر یہ اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوا۔

 مصرمیں سینے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر محمود محسن نے بتایا کہ کار ایئر کنڈیشنگ سے خارج ہونے والی کاربن مونوآکسائیڈ گیس نے لڑکی کی جان لے لی، ان کا کہناتھا کہ کار کا ایئر کنڈیشن کچھ گیسیں خارج کرتا ہے جن میں خاص طور پر کاربن مونو آکسائیڈ یا کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی گیسیں اہم ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گیسیں بند گاڑی کے دوران ایئر کنڈیشنگ وینٹ کے ذریعے بڑی مقدارمیں گاڑی کے اندر داخل ہوتی ہیں، جبکہ گاڑی کے چلنےپر ان کا تناسب کم ہوجاتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کو بند کرنے سے گیسوں کا اخراج زیادہ ہوتا ہے اور اندر موجود شخص کو متاثر کرسکتا ہے۔ ڈاکٹر محسن نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ ایک انتہائی خطرناک گیس ہے اور اس کا کوئی رنگ یا بو نہیں ہوتی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 45 سے 60 منٹ کے اندر اندر گاڑی میں موجود شخص کو دم گھٹنے کی علامات محسوس ہونے لگتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ علامات سر درد اور تھکاوٹ سے شروع ہوتی ہیں۔

 مصری ماہر امراض سینہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بند گاڑیوں کے اندر اے سی چلا کر نہ بیٹھیں خاص طور پر 45 سے 60 منٹ تک ایئر کنڈیشنر چل رہا ہو تو گاڑی کو بند کرکے اندر بیٹھنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 2منٹ میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے والی حیران کن فلائٹ