سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم، ہسپتال سے نکلنے کی ویڈیو وائرل

Jun 29, 2024 | 21:00:PM

(ویب ڈیسک) سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں، نوبیاہتے جوڑے کی ہسپتال سے نکلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال شادی کے ایک ہفتے کے بعد ہی ہسپتال پہنچ گئے جس کے بعد سوناکشی کے حاملہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں، اس منظر کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے جس میں نو بیاہتے جوڑے کو سفید رنگ کی مرسیڈیز میں ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں، صارفین نے ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال بھی دی جنہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔

اداکارہ کے مداحوں نے کہا کہ اگر سوناکشی حاملہ ہیں تو یہ بہت ہی اچھی اور خوشی کی خبر ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، وہ کسی دوسرے طبی مسئلے کی وجہ سے بھی ہسپتال جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جگن کاظم شادی کے 11 سال بعد ’ڈولی‘ میں بیٹھ گئیں

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے گزشتہ ماہ اچانک سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ دونوں اداکار 23 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں