بلوچستان ہائیکورٹ کا پی بی 21 حب کے 39 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب کے 39 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے ووٹوں کی گنتی کے کیس میں حلقہ پی بی 21حب کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا، جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تین ہفتے میں شیڈول جاری کرکے انتخابات کروانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ بی اے پی کے رہنما سردار صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی