بھارتی اداکارہ کو گائے کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں

Jun 29, 2024 | 21:36:PM
بھارتی اداکارہ کو گائے کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی کو دورانِ شو گائے کا گوشت پکاتے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں مقیم بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیشی شو میں ایک شخص نے گائے کے گوشت سے ڈش تیار کی تھی،بطورِ میزبان میں نے اس شخص سے گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے مجھے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں،  یہ  شو عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے رکھا گیا تھا اور میں نے اس بنگلادیشی شو میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں نے بھی شو کے دوران گائے کا گوشت پکایا اور پھر کھایا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے صرف مذکورہ شخص سے گفتگو کی تھی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، نہ کبھی یہ گوشت پکایا اور نہ ہی اسے ہاتھ لگایا، مجھے دھمکیاں دینے والے غور سے ویڈیو دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں کہ میں نے کب گائے کے گوشت کو ہاتھ لگایا۔

سدیپا چٹرجی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں میں سے زیادہ تر لوگوں نے تو ویڈیو دیکھی ہی نہیں، مجھے سیاسی مفاد کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی عمر صرف ایک سال ؟ مداح حیران