(علی ساہی) لاہور میں سابق گورنر اور معروف سیاستدان مصطفی کھر کابیٹا یزدانی مصطفی ایکسائزکے ریڈار پر آ گیا۔
ڈائریکٹر موٹرز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ یزدانی مصطفی کے زیرِ استعمال 2 سال سے نان رجسٹرڈ ریوو ڈالہ وطین چوک ناکے پرپکڑا گیا، ڈالے کی انوائس مصطفی کھوکھر کی مسز کے نام پر ہیں، گاڑی 70 ہزار کلومیٹر چل چکی ہے اس کے باوجود رجسٹرڈ نہیں کروائی گئی، گاڑی کا 15 لاکھ کے قریب رجسٹریشن کا چالان بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کو پی ٹی آئی میں واپسی پر حامد خان کا ردِ عمل آ گیا
چوہدری آصف کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کو نان رجسٹریشن پر دفتر میں بند کردیا گیا، مالی سال آخری ایام کی وجہ سے ناکہ بندی کل شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔