پاکستان میں انتخابات پر متنازع امریکی قرارداد، ایران پاکستان کےحق میں سامنے آگیا

Jun 29, 2024 | 22:44:PM

 (24نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی انتخابات پر امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کر دی۔ 

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت  کرتے ہوئے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ جدید جاہلیت کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئی ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکتا ہے, وہ ملک صیہونی حکومت کو ہر قسم کے مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے۔

اس کی کانگریس ایک قرارداد پاس کرتی ہے جس سے ملک بھر میں سوالیہ نشان بنتا ہے,انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے آزاد رکن کے ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہے,یہ جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری بھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے متعلق درخواستوں کومخصوص نشستوں کے کیس کیساتھ مقرر کیا جائے،جسٹس اطہر من اللہ کا  اضافی نوٹ

مزیدخبریں