کورونا کیسز میں اضافہ ، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

Mar 29, 2021 | 00:00:AM
کورونا کیسز میں اضافہ ، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے پر کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی ۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں اجتماعات ،جلسے اورجلوسوں پر15 روزکیلئے پابندی عائد کردی،شہر میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ،شہر میں ضلعی انتظامیہ سماجی فاصلوں کو یقینی بنائے ۔