(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے حکومت کو کورونا سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے پاکستان ویکسین میں سب سے پیچھے ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ کورونامریضوں میں خطر ناک حدتک اضافہ ہورہا ہے، بروقت اقدامات نہ کئے تو قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ ، کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ